ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012 میں آئی فلم ’’جسم 2‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سنی لیونی اب ماں بننے پر غور کر رہی ہیں۔
سنی لیونی نے بتایا کہ وہ بچے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔ وہ اور ان کے شوہر ڈینیل بچے کے لئے صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ سنی لیونی کی ساس بھی ہیں۔
سنی لیونی کی ساسو ماں ڈینیل اور سنی پر بچے کے لئے دباؤ بنا رہی ہیں۔ سنی لیونی نے کہا کہ ان کی ساس نے گزشتہ ہفتے ہی سنی سے کہا تھا کہ انہیں پوتا پوتی چاہیے۔ اس وجہ سے سنی لیونی اور ان کے شوہر جلد ہی بچہ چاہتے ہیں۔