لاہور (جیوڈیسک) گلوکار عدنان سمیع بھارتیوں کی زبان بولنے لگے، عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کوئی عدم برادشت نہیں ہے، اگر یہاں عدم برداشت ہوتی تو کیا میں بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست دیتا، عدنان سمیع کو حال ہی میں بھارتی شہریت دی گئی ہے،۔
بھارت میں عدم برداشت کا معاملہ اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے اور اسی وجہ سے سینکڑوں ادیبوں، فنکاروں اور سائنس دانوں نے اپنے اعزازات حکومت کو واپس کئے ہیں تاہم، سرِ دست بھارت کی محبت کا نیا نیا جادو پاکستانی نژاد بھارتی مغنی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔