راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ صادق آباد کی حدود سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ مقتول نوجوان کو عرفان کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے۔
نوجوان میریٹ ہوٹل اسلام آباد کا ملازم بتایا جا رہا ہے۔ قتل میں تیز دھار آلہ استعمال کیا گیا اور قتل کرنے کے بعد پھندے سے لٹکا دیا گیا۔ ریسکیو نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔