لاہور (جیوڈیسک) مارشل آرٹ کا ماہر پانڈا ایک بار پھر اپنی دلچسپ حرکتوں سے شائقین کو محظوظ کرنے آرہا ہے۔
نئی اینیمیٹڈ ایکشن فلم کنگ فو پانڈا تھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ کنگ فو پانڈا سلسلے کی تیسری فلم میں Po نامی پانڈا اپنے ساتھیوں سے مل کر دشمنوں کو دھول چٹاتا ہے۔ اس سے پہلے دو ہزار آٹھ اور دو ہزار گیارہ میں کنگ فُو سیریز نے ریکارڈ بزنس اپنے نام کیا تھا۔
جینیفر ین نیلسن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کنگ فو پانڈا تھری انتیس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔