امریکی صدر اوباما کا بھارتی وزیراعظم کو ٹیلیفون

Barack Obama and Modi

Barack Obama and Modi

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما نے بھارتی وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا، امریکی صدر نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں بھارت کے کردار کو سراہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا، مودی سے گفتگو میں امریکی صدر نے ماحولیاتی کانفرنس میں بھارت کے کردار کو سراہا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی کانفرنس کو تاریخی کامیابی تک لے جانے میں بھارت نے قابل ذکر کردار ادا کیا۔