گلیانہ (محسن ضیاء اعوان عمر فاروق اعوان) گلیانہ اور گرد ونواح میں پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کا مشترکہ اپریشن ۔ 4 غیر قانونی افغانی گرفتار۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او گجرات کی خصوصی ہدایات پر تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او اور خفیہ اداروں کی مدد سے گلیانہ اور گرد ونواح میں چھاپے مارے گئے ۔
پولیس نے گلیانہ اور ملحقہ علاقوں سے چار غیر قانونی افغانیوں ۔بسم اللہ خاں ۔لونگ خاں ۔نواب خاں ۔اور گل خاں کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ گلیانہ کے اے ایس آئی محمد عارف کی درخواست پر چاروں افغانیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔