سیہون شریف : پشاور آرمی پبلک اسکول میں شہید طلبائے علم کی یاد میں گورنمینٹ ھائے اسکول سیہون سے ریلی نکالی گئی جو سندھ پریس کلب تک پھنچی بعد میں درگاہ حضرت قلندر لال شہباز پر حاضری دی کر دعائیں مانگی گئیں۔
تفصیل کے مطابق سیہون شریف میں گورنمینٹ بوائز ہائے اسکول کے سیکڑوں بچوں نے اساتذہ حا فظ محمد شبیر چنہ ، علی نواز سولنگی،پیر محمد رند اور غلام مصطفیٰ میمن کی رہنمائی میں آرمی پبلک اسکول پشاور سانحی میں شہید ہونے والے شاگردوں کی یاد میں ہائے اسکول سے سندھ پریس کلب سیہون تک ریلی نکالی ، اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پھولوں جیسے معصوم بچوں پر دھشتگردوں نے اندھا دندھ فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جن کی یاد میں ریلی نکالی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بچے تعلیم عام کرنے کاایک پیغام دے گئے ہیں۔
جن کی قربانیاں ضایع ہونے نہیں دیں گے، اور پشاور سانحی میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے والدین سے یکجھتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بعد میں ریلی درگاہ حضرت قلندر لال شہباز کی مزار پر پھنچی جہاں پر شہیدوں کی یاد میں خصوصن دعائیں مانگی گئی اور شمع روشن کرکے دیئے جلائے گئے۔ جبکہ سیہون کے بوائز اسکول میں دو دن سے شہید ہونے والے معصوم بچوں کو ایثالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی کرکے ان کو خراج تحسین پیش کی۔