کراچی (جیوڈیسک) کراچی آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ 53 فیصد، قتل کی وارداتیں 50 فیصد، ڈکیتیاں 30 فیصداور دہشتگردی 80 فیصد کم ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی ڈھائی سالہ کارکرگی رپورٹ پیش کردی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن سے شہر میں 53 فیصد ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی ہے، قتل کی 50، ڈکیتی کی 30 اور دہشت گردی کے واقعات 80 فیصد کم ہوگئے۔
وزارتِ داخلہ نے قومی اسمبلی میں ڈھائی سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ تحریک انصاف، عوامی تحریک کا دھرنا اسلام آباد پر دھاوا تھا۔اسلام آباد کے ہزاروں شہریوں، سفارت کاروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی، رپورٹ کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کیلئے 67 غیر قانونی این او سیز کا بھی پتا چلایا گیا۔