کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں پاک فوج کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ کی پُروقار تقریب ہوئی ۔ سندھ اور بلوچستان کے ساڑھے پانچ سو کیڈٹس نے پاک آرمی کی تربیت مکمل کرلی ۔
لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے کیڈٹس کو مبارک باد دی اور اسناد تقسیم کیں ۔ کوئٹہ میں ای ایم ای سینٹر میں پاک فوج کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب ہوئی جس میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ساڑھے پانچ سو کیڈٹس نے پاک آرمی کی تربیت مکمل کرلی ۔
قومی ترانے کی دھنوں کے بعد قدم سے قدم ملائے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو سلامی پیش کی ۔ لفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے کامیاب کیڈٹس میں اسناد تقسیم کیں ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ملکی سلامتی اور دفاع کا ضامن قرار دیا ۔ پاک فوج کی تربیت مکمل کرنے والوں نے بیحد خوشی کا اظہار کیا ہے ۔