ن لیگ کا بلدیاتی اداروں کو موثر، قیادت کو بااختیار بنانیکا فیصلہ

PML N

PML N

لاہور (جیوڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے بلدیاتی اداروں کو موثر بنانے اور بلدیاتی قیادت کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں بلدیاتی ارکان کو اعتماد میں لینے اور بلدیاتی محاذ پر اپنی حکمت عملی کے تعین کیلئے 22 دسمبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ملک بھر سے اپنے بلدیاتی ارکان کو طلب کیا ہے۔

بلدیاتی کنونشن کی صدارت وزیر اعظم میاں نواز شریف کریں گے ۔ کنونشن میں چاروں صوبوں کی لیڈر شپ کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بلدیاتی کنونشن ، بلدیاتی اداروں کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور بلدیاتی قیادت کے انتخاب کے حوالے سے اہم ہو گا۔