لاہور (جیوڈیسک) پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کپتان نے واضح پیغام دے دیا۔ کہتے ہیں بہت ہو گئی اب فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہو گی۔
عمران خان نے کہا کہ شریف برادران نے بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ پنجاب میں اپوزیشن کی آواز اکثریت کے مقابلے میں دب جاتی ہے مگر اب سوالوں کے جواب لیں گے اور مطالبات بھی منوائیں گے۔
کراچی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کو ن لیگ کا امتحان قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ رینجرز پیچھے ہٹ گئے تو حالات پھر خراب ہو جائیں گے۔ کپتان نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب پر وزیراعظم کی تعریف بھی کی۔