کوئٹہ (جیوڈیسک) ایف سی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بوستان میں فرنٹیئر کور اور کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا جسکی مالیت 60 سے 70 کروڑ روپے ہے۔
اسمگل شدہ سامان میں بھارت سے اسمگل کیا گیا پان پراگ چھالیہ، پٹرول و ڈیزل، کپڑا اور دیگر سامان شامل ہے جو ملک کے مختلف علاقوں میں اسمگل کیا جا رہا تھا۔
کارروائی کے دوران قبضے میں لیا جانیوالا سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔