نیویارک (جیوڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای اپنے اس سالانہ ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد کے تمام پرانے ریکارڈز توڑنے کی خواہشمند ہے اور ممکنہ طور پر یہ انڈر ٹیکر کے کیرئیر کا آخری میچ بھی ہو گا۔
لہذا ان کے مقابلے میں ایسا مخالف لانے کی تیاری ہو رہی ہے جو لوگوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہو اور لیجنڈ ریسلر کے آخری مقابلے کا درست ترین حریف بھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای انڈر ٹیکر کے مقابلے میں کسی اور کو نہیں موجودہ کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا کو سامنے لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سٹنگ نامی جس ریسلر کا مقابلہ ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر سے کرانے کا سوچا گیا تھا وہ نائٹ آف چیمپئنز میں زخمی ہونے کے بعد طویل عرصے کے لیے رنگ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔