ساہیوال : قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی، وہاڑی میں پھانسی روک دی گئی

Hanging

Hanging

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، جبکہ وہاڑی میں راضی نامہ کے بعد مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں قید 2مجرموں کو صبح سویرے پھانسی دی گئی۔

مجرم ظہور احمدنے 2002ء میں پرانی دشمنی پر محمد امین کو قتل کیا تھا۔ دوسرے مجرم مخدوم نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرعرفان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

ادھر وہاڑی کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔ مجرم صفدر 1996ء میں معمولی تنازعے پر محمد اعجاز کو قتل کر دیا تھا۔