کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاک بحریہ کے مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب ہوئی ۔ نیول چیف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ نے شرکت کی ۔ سعودینیول فورسز کے وائس ایڈمرل عبداللہ السلطان نے پریڈ کا معائنہ کیا ، کہتے ہیں انتہاپسندی کے خلاف پرعزم ہیں ۔
تربیت کے دوران خصوصی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں میڈلز تقسیم کیے گئے ، مڈشپ مین ارسلان طارق کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا ۔ تقریب میں بحریہ کے ہیلی کاپٹرز بھی شریک ہوئے اور انہوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ۔
مہمان خصوصی سعودی نیول فورسز کے وائس ایڈمرل عبداللہ السلطان بھی اسی اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تھے ۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہر طرح کی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ کراچی میں 104 مڈشپ مین کے 13 ویں ایس ایس سی کورس میں 88 کیڈٹس کامیاب ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔