جولائی تا نومبر 2015 : جاری کھاتوں کا خسارہ 60 فیصد تک کم ہو گیا
Posted on December 19, 2015 By Zulfiqar Ali کاروبار, کراچی
State Bank
کراچی (جیوڈیسک) درآمدات میں قابل ذکر کمی کے باعث جولائی تا نومبر 2015 کے دوران ملکی جاری کھاتوں کا خسارہ 60 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر 2015 کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 1 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔
تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدات میں ہونے والی قابل ذکر گراوٹ ،جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔