پائی خیل کی خبریں 19/12/2015

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) سابق عشر و زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم خان دروخیل کی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے رسم چہلم آج اتوار کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق عشر زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین محمداسلم خان دروخیل کی اہلیہ،علی خان شاپنگ سنٹرکے مالک محمداجمل خان، محمداکمل خان،نجمل خان دروخیل کی والدہ ماجدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے آج صبح اتوار9بجے دن محفل چہلم ان کے گھرپرمنعقدہورہی ہے۔قرآن خوانی کے بعدخصوصی نعت رسول مقبول ۖمہمان ثناء خوانِ مصطفی عبدالمجیدبھوروی آقاۖکی بارگاہ ِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔گیارہ بجے دن اختتامی دعاہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)کم سن بچوں کی ڈرائیورنگ سے حادثات میں اضافہ تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں کم سن بچے موٹرسائیکل اورچنگچی کی ڈرائیورنگ کرکے حادثات میں روزبروزاضافہ کاباعث بن رہے ہیں۔کم سن بچے جن کی ٹانگیں زمین پرنہیں لگتی ڈرائیورنگ کرکے شہریوں کے لئے پریشانی کاباعث بنے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں شہرکی سڑکوں اورمین شاہرات پرغیرقانونی بنائے گئے بڑے بڑے جمپ حادثات کاموجب بن چکے ہیں۔جس سے شہریوں میں شدیداضطراب پایاجارہاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے غیرقانونی جمپ کوختم اورکم سن ڈرائیوروں پرپابندی لگانے کاارباب اختیارسے فی الفورمطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)میانوالی کالاباغ بنوں روڈپربڑے بڑے گڑھے حادثات کاموجب بن چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میانوالی کالاباغ بنوں روڈپرخواجہ آبادسے لیکرکالاباغ تک بڑے بڑے گڑھے حادثات کاموجب اورٹریفک کے بہائومیںرکاوٹ بن چکے ہیں۔جبکہ قیمتی گاڑیوں کھٹارہ بن رہی ہیں۔منٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے ہورہاہے ۔علاوہ ازیں ایمرجنسی مریضوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میانوالی تک لے جانے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے کیونکہ ایمرجنسی مریض راستے میں ہی دم توڑجاتے ہیں۔عوامی حلقوں میاں ظہوراحمد،جہان خان،حسنین نوازخان،حسن نوازخان،سیف اللہ خان،محمدیعقوب طاہر،محمدفیاض آرائیں ودیگرنے ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل،ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے فیزٹوکی ازسرنوتعمیرکافی الفورمطالبہ کیاہے۔