اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے شاندار کارکردگی کے تمام دعوے ہوا ہو گئے۔ بلدیاتی انتخابات کب کے ختم ہو چکے مگر تاحال سرکاری نتائج کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔
امیدواروں کی تشویش میں اضافہ ہونے لگا، الیکشن کا دوسرا مرحلہ کب ہو گا، کوئی نہیں بتا سکتا۔ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے آخری مرحلے کے بعد نتائج کا اعلان کرنے کا کہا تھا تاہم اب تک صرف سندھ کے پہلے مرحلے کے سرکاری نتائج جاری ہوئے ہیں۔ پنجاب کے تینوں اور سندھ کے اگلے دو مراحل کے نتائج ہنوز آنا باقی ہیں۔
نتائج جاری نہ ہونے کے باعث مخصوص نشستوں پر انتخاب، میٹروپولیٹنز، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے سربراہوں کا چناؤ لٹک گیا ہے۔ اندر کے بھیدی بتاتے ہیں کہ عملے کی کمی نتائج میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے۔