سوراب (شبیرلہڑی) خضدار سے کراچی جانے والے مسافر کوچ اورناچ کے قریب المناک حادثہ کاشکار، 8 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ،حادثہ تیز رفتاری اورٹیک ۔کے باعث پیش آیا ، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس اور لیویز موبائل کے ذریعے خضدار اور وڈھ منتقل کردیا گیا ،جاں بحق وزخمی ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق ایک تبلیغی جماعت سے بتایا جاتاہے۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی دو پہر خضدار سے 115کلومیٹر دور جنوب کی جانب واقع اورناچ میں قومی شاہراہ پر خضدار سے کراچی جانے والی مسافرحلیمی کوچ سامنے سے آنے والی ٹینکر گاڑی سے او و رٹیک کرتے ہوئے ٹکراگئی ۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بائیں سیٹس پر بیٹھے مسافر زد میں آگئے ۔حادثہ اتناشدید تھا کہ 7مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ آٹھواں ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا ۔پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جاں بحق افراد میں شیر محمد ولد ایوب خان ساکن مردان، عبدالقدوس پشاور ، محمد اشرف ولد محمد اعظم قوم زہری ساکن زہری، علی نواز ولد محمد سلیمان ساکن وڈھ خضدار ،طارق محمودولد رستم خان مالاکنڈ ، میرحسن ولد جمعہ خان زہری ساکن زہری شامل ہیں۔ جب کہ مختیاراحمد سکندر بادشاہ حسین سید حاکم شاہ عبدالستار حافظ محمد عیسی و دیگر زخمی ہوگئے ۔بد قسمت مسافر کوچ ہفتہ کے روز گیارہ بجے خضدار سے کراچی کے لئے نکلی تھی او ر وہ اورناچ کے مقام پر پہنچ کرحادثہ کا شکار ہوگئی۔
علاقہ شہر سے دور ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی وقت لگ گیا ، ایدھی رضاکار خضدار سے اور لیویز فورس کے اہلکار وڈھ سے حادثہ کے مقام پر پہنچ کر زخمیون کو وڈھ اور خضدار کے ٹیچنگ ہسپتال پہنچائے۔ جہاں ان کا علاج جاری تھا ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خضدار میں حادثہ کا سنتے ہی عام شہری خون دینے کے لئے ہسپتال پہنچ گئے اور ہسپتال عملہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کر امدادی کاررائیوں کو مذید تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے زخمیوں و لاشوں کو لیویز کی گاڑیوں اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے وڈھ اور خضدار ہسپتال منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔