پائی خیل (نامہ نگار) والدین کی خدمت حصولِ جنت کا ذریعہ ہے۔تفصیلات کے مطابق عشر و زکوٰة کمیٹی کے سابق چیئرمین محمد اسلم خان دروخیل کی اہلیہ، علی خان شاپنگ سنٹر کے مالک اجمل خان، اکمل خان اور نجمل خان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ محفل چہلم و میلاد مصطفیۖ سے علامہ محمداسلم خان قادری آف غنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماں باپ کی خدمت کرکے انسان جنت حاصل کرسکتاہے۔اللہ پاک نے والدین کے ساتھ نیکی اوراحسان کرناہم پرفرض کیاہے اسی طرح انکے ساتھ سختی سے بات کرنے سے منع اوران کی نافرمانی کوحرام قراردیاہے۔اس لئے اپنے والدین کومت جھڑکناکیونکہ انہوںنے تیرے لئے بہت تکلیفیں اٹھائی ہیںبلکہ اُف تک نہ کہہ اگرتوان کو جھڑکے گاتوان کے دل کوتکلیف پہنچے گی جب انکے دل کوتکلیف پہنچی تواللہ تعالیٰ اُس آدمی پرناراض ہوجاتا ہے ۔معروف مذہبی راہنماعلامہ مفتی سلطان احمدقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ رب العزت کسی انسان کااجرضائع نہیں کرتابلکہ جو انسان نیکی کرتاہے اس کاپوراپورااُسے اجردیاجاتاہے۔اس لئے و الدین کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرنی چاہیے ہم والدین کے احسانات کابدلہ نہیں چکاسکتے۔اس لئے ان کے حق میں رحمت کی دعاہروقت کرتے رہناچاہیے۔محفل کاآغازتلاوت کلام پاک سے غلام شبیرسلطانی کیا۔آقاۖکی بارگاہ اقدس میںمعروف ثناء خوان مصطفیۖعبدالمجیدبھوروی نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔نظامت کے فرائض محمدحنیف نقشبندی نے سرانجام دیے۔محفل کے اختتام پربالخصوص مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت عالم ِ اسلام وملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار)کثرت سے مویشیوں میں استعمال ہونیوالی کھل بنولہ کے نرخ بڑھادیے گئے تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں بکثرت سے مویشیوں میں خوراک کے طورپراستعمال ہونیوالی کھل بنولہ مارکیٹ میں ایک دم شارٹ ہونے سے فی من 1850روپے ہوگئی فی من کے حساب سے چارسے پانچ سوروپے اضافہ ہوگیاہے ۔جس سے مویشی پال کسان پریشانی سے دوچارہوگئے کیونکہ مویشیوں میں اہم خوراک کے طورپرکھل بنولہ کثرت سے استعمال ہوتی ہے ۔ذخیرہ اندوزوں نے بے زبان مویشیوں کوبھی نہیں بخشااورراتوں رات اپنی چاندی کھری کرنے کے لئے ذخیرہ اندوزی کرکے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیداکرکے ایک دم کھل بنولہ کے نرخ بڑھادیے ہیں۔کسانوں نے ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Difficulties
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل کانواحی علاقہ سوانس کے وانڈھایارن خیل ماچھی والاکے باسی بنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق پائی خیل کانواحی علاقہ سوانس کاوانڈھایارن خیل ماچھی والاکے باسی آج کے جدیددورمیں بجلی کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث گرمیوں میں مچھروں کے کاٹنے سے ناصرف ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں بلکہ علاقہ میں ملیریاکی وباء پھیل جاتی ہے۔ادھرسول ڈسپنسری کی بھی سہولت میسرنہیں جس سے نادارمریض دوردرازعلاقوں میں علاج معالجہ کے لئے جانے پرمجبورہوجاتے ہیں ۔وانڈھایارن خیل اورمضافاتی وانڈھاجات کی رابطہ پختہ سڑک نہ ہونے سے بارش کی صورت میں لوگوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔علاقہ کے مکینوں کے لئے پینے کے صاف پانی کے لئے واٹرسپلائی کانظام نہیں ہے جس سے پینے کے صاف پانی کے حصول کے لئے دوردرازعلاقوں میں سروں پرگھڑے اٹھاکرپانی لانے پرمجبورہوجاتے ہیں یہاں پرنہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑاراضی بنجرپڑی رہتی ہے ۔جس سے کسان شدیدمشکلات وپریشانی سے دوچارہوجاتے ہیں۔وانڈھا کے باسیوں ملک غلام محمد،احمدخان،محمدنذیر،محمداکرم، لیاقت علی،وزیرملک،غلام قاسم،عبدالرحمٰن ،محمدعظیم ،محمدعارف،محمداعظم،ملک شبیراوردیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم سیاسیوں کوووٹ دے دیکرعاجزآچکے ہیں لیکن ہمارے وانڈھاجات میں پسماندگی کے بادل منڈلالارہے ہیں۔انہوں نے ایم این اے ،ایم پی اے اورڈی سی اومیانوالی سے اپنے مندرجہ بالامسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔