میڈرڈ (جیوڈیسک)اسپین کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم ماریانو رواجوئے کی قدامت پسند پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہو گئی۔ میڈیا کے مطابق نوے فیصد ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے اور پیپلز پارٹی کو 350 کے ایوان میں 124 نشستیں حاصل ہو گئی ہیں۔
پیپلز پارٹی کو اٹھائیس اعشاریہ دو فیصد، سوشلسٹوں کو بائیس اعشاریہ پانچ فیصد اور پودیموس کو بیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ ملے۔ اسپین میں تقریباً چار دہائیوں کے بعد دو سے زیادہ سیاسی جماعتیں میدان میں اتری ہیں۔