مدینہ منورہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جب چاہوں ملک واپس آسکتا ہوں مجھے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے اور رینجرز کو اختیارات ملنے چاہئیں۔
وطن واپس آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب چاہوں پاکستان واپس آ سکتا ہوں کوئی بھی مجھے روک نہیں سکتا، پاکستان میرا گھر ہے لہذا بہت جلد واپس آؤں گا۔