پشین (جیوڈیسک) پشین میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔
پشین کے علاقے سیمزئی میں ایک گھر میں علی الصبح ایک خاتون خانہ کے گھر میں سردی سے بچنے کے لئے گیس کا چولہا جلانا چاہا تو گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے سبب خاتون حیات بی بی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی اور کمرے کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمی خاتون کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزکے مطابق خاتون کے بدن کا 50 فی صد حصہ جھلس چکا ہے۔