لاس اینجلس (جیوڈیسک) برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا 1375 امریکی ڈالر میں نیلام کر دیا گیا ہے۔
لاس اینجلس کے ایک نیلامی ہاﺅس میں فروخت ہونے والا فروٹ کیک کا یہ ٹکڑا 34 سال قبل محفوظ کیا گیا تھا جبکہ منتظمین اس کیک کے ٹکڑے کے 4 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہو جانے کیلئے پرامید تھے۔
واضح رہے کہ 29 جولائی 1981ء کو لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کے موقع پر کاٹا گیا فروٹ کیک شاہی خاندان کے مشہور شیف ڈیوڈ ایوری نے تیار کیا تھا۔