بھارت کی جانب سے تیار کی گئی افغان پارلیمنٹ کا افتتاح مودی کرینگے

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے بطور تحفہ تیار کی گئی افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایوان وزیراعظم تمام سٹیک ہولڈرز پر دباؤ بڑھا رہا ہے کہ عمارت کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

منصوبے کو ابتدائی طور پر نومبر 2011 میں مکمل ہونا تھا تاہم گزشتہ چار سالوں کے دوران یہ مکمل نہ ہوسکا، بھارتی حکومت کے ایک حالیہ ریویو کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ عمارت کا 96 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس وقت کام آخری مرحلے میں ہے۔

ابتدائی طور پر اس منصوبے کی قیمت 45 ملین ڈالر تھی تاہم اب یہ 90 ملین ڈالر کا منصوبہ بن چکا ہے۔