لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں کوچنگ کے لیے ڈین جونز آئے لیکن بغیر قانونی دستاویز کے ،یہ بات ایف آئی اے کو پتہ چلی تو ڈین کو اگلی فلائٹ سے آسٹریلیا کے لیے روانہ کر دیا۔ تاہم بعد ازاں ڈین جونز مکمل قانونی دستاویز کے ساتھ ایمیرٹس کی پرواز سےواپس لاہور پہنچ گئے۔
پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنے سابق آسٹریلین کرکٹرڈین جونز ایمیرٹس ایئرلائن سے اسلام آباد آئے،ان کے پاس نہ پاکستان کا ویزہ تھا اور نہ پاکستان میں داخلے کے لیےکوئی قانونی دستاویز، ڈین جونز کو اگلی فلائٹ میں سوار کر کے واپسی کا رستہ دکھادیاگیا۔
چودھری نثار کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو وہ وزیر داخلہ برہم ہوگئے اور کہا کہ قانون سب کے لیے ایک جیسا،ایمیرٹس پر بھی ویسے ہی جرمانہ لگائیں جیسے پی آئی اے پر لگایا جاتا ہے ،وہ وقت گیا جب قانون کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں۔
بعد ازاں ڈین جونز ایمیرٹس کی پرواز سے لاہور پہنچ گئے ہیں ،اور اس بار وہ ویزہ اور قانونی دستاویزات مکمل کرکے ساتھ لائے ہیں۔