کراچی (جیوڈیسک) آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات، رینجرز جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی، ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد نے عتیق میر کی قیادت میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے تاجروں کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی ۔ آپریشن منطقی انجام تک جارے رہے گا۔ تاجروں نے رینجرز کے جاری آپریشن کو سراہا۔