لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا میں ہونے والے مس یونیورس 2015 کا ٹائٹل ، فلپائن کی دوشیزہ نے اپنے نام کر لیا۔
مس یونیورس کا 64 واں عالمی مقابلہ لاس اینجلس میں ہوا۔ فلپائن کی 26 سالہ اداکارہ اور ماڈل پیا ایلونزو ورٹزبیک نے مس یونیورس 2015 کی فاتح قرار پائیں۔
براہ راست تقریب میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی، جب میزبان نے مقابلہ میں رنراَپ رہنے والی کولمبیا کی حسینہ کو کے مقابلہ جیت لینے کا اعلان کیا ۔بعد میں میزبان نے معذرت کے بعد فلپائنی دوشیزہ کے نام کا اعلان کیا۔ پیا اس غیر متوقع جیت پر حیران رہ گئیں۔