جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ جیل میں چنیوٹ کے رہائشی قتل کے مجرم نذیر عرف نہرا کو آج علی الصبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
مجرم نذیر نے 1997 میں الطاف حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو سیشن کورٹ سے سزائے موت سنائی گئی۔
مجرم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد سیشن کورٹ جھنگ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج علی الصبح جھنگ جیل میں مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔