تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ ہمیں خوشحال اورخود مختار پاکستان کی منزل کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ عوام کو تیزرفتار اورمحفوظ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ منصوبہ پاک چین دوستی اورمعاشی تعاون کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے ۔ لاہور میں اس حوالے سے تقریب کاانعقاد پاکستان میں جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کی جانب ایک تاریخ ساز دن ہے اور میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ پاکستان اورچین کی دوستی میںایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے۔ پاکستان اورچین عظیم دوست ہیں اورتاریخ میں پاکستان اور چین کی دوستی کی روشن مثالیں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔ حکومت اورایگزم بینک آف چائنہ کے مابین ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔معاہدے کے تحت ایگزم بینک آف چائنہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے نہایت آسان شرائط پر 162ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گا۔پاکستان کی طرف سے معاہدے پروفاقی سیکرٹری اقتصادی امور طارق باجوہ جبکہ چین کی طرف سے ایگزم بینک کے نائب صدرسن پنگ نے دستخط کیے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال ،پاکستان میں چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور،چین میں پاکستان کے سفیرخالد مسعود،صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،صوبائی وزرائ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری،معروف صنعتکاروں،بینکرز ،دانشوروں ،کالم نگاروںاوروفاقی وصوبائی حکومت کے اعلی حکام تقریب میں موجود تھے ۔
Punjab Chief Minister Mohammad Shahbaz
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کی دوستی کا آج ایک اہم موڑ ہے جب اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کیلئے فنڈ ز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے جارہے ہیں۔لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا عظیم الشان منصوبہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کیلئے چین کی حکومت اورقیادت کا شاندار تحفہ ہے ۔ یہ منصوبہ بلاشبہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیاد ت پر چینی قیادت کے بھر پور اعتماد اورپاکستان کے عوام سے چینی قیادت کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بلاشبہ پاک چین دوستی کونئی بلندیوں پر لے جانے کا سہرا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت کو جاتا ہے ۔ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی جانب ایک اہم قدم ہے منصوبے کے مکمل ہونے پرمیٹروٹرین کے ذریعے روزانہ 2 لاکھ 50 ہزار مسافر سفر کریں گے،جس میںبتدریج اضافہ ہوگا اوریہ صرف لاہوریا پنجاب کا منصوبہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے اوراس پرپاکستان کے عوام سفر کریں گے ۔معاہدے کی رو سے اس منصوبے کو 27ماہ میںمکمل کیا جاناہے تاہم ہم اس منصوبے کو24ماہ میں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اوراس ضمن میں چینی حکام کے ساتھ زبانی معاہدہ ہوچکا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ برس کے 6ماہ کے دھرنوں اوراحتجاجی سیاست نے اس تاریخی منصوبے کا دھڑن تختہ کیا۔یہی نہیں بلکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں میں بھی ان بے مقصد کے دھرنوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی جو ہمارے لئے ایک سبق ہے۔ اگر 6ماہ دھرنوں کی وجہ سے قوم کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوتا تو اس منصوبے کا سول ورکس بڑی حد تک مکمل ہوچکا ہوتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری میڈیا سے درخواست ہے کہ حکومت کی خامیوںاور کوتاہیوں کی نشاندہی ضرور کرے تاہم اسے ان عناصرکی بھی سرزنش کرنی چاہیے ،جو اپنے بے مقصد دھرنوںکے ذریعے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین جیسے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا باعث بنے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں ضائع ہونے والے وقت کی محنت ،امانت،دیانت سے تلافی کرنا ہے اورترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے عوام کے سامنے سرخروہونا ہے ۔
Muhammad Nawaz Sharif
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ وزیراعظم محمد نواز شریف،ا ن کی ٹیم اور چائنہ ریلوے ونور ینکو کمپنی کی انتھک محنت اورکاوشوں کا نتیجہ ہے اور میں وفاقی حکومت کے تعاون اور پنجاب حکومت کی پوری ٹیم،چیف سیکرٹری،ایم ڈی پنجاب میٹروبس اتھارٹی ،خواجہ احمد حسان،صوبائی وزرائ،چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود ،پاکستان میں چینی سفارتخانے اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی پرایگزم بینک کے نائب صدر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ 68 برس میں قوم کابے پناہ وقت ضائع کیاگیا ہے اب محنت،امانت اوردیانت کے سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے ضائع ہونے والے قیمتی وقت کا ازالہ کریں گے اورعوام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسائل کی بھرمارہے اور مسائل حل کیلئے تمام لوگ ملکر مسائل حل تلاش کرتے ہیں۔ جس سے معاشرہ ترقی کرتاہے اور ملک کا نام دنیامشہور ہوتاہے۔بیانات اور الزامات سے قوم وملک ترقی نہیں بدنام ہوتے ہیں۔قوم کو جاری ترقیاتی منصوبوں کامیاب بناناکیلئے میاں شہبازشریف کے عزم کا ساتھ دیناچاہیے تاکہ پاک چین دوستی زندہ باد رہے اور پاکستان ترقی کی منزل طے کرتارہے۔