ساؤ پاؤلو (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں آگ لگنے سے 19 ویں صدی کے تاریخی ریلوے سٹیشن میں قائم معروف میوزیم کے کچھ حصوں کو تباہ جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ساؤ پاؤلو کے ریلوے سٹیشن پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک ریسکیو اہلکار جھلس کر ہلاک ہو گیا۔ یہ ریلوے سٹیشن 1901 میں تعمیر کیا گیا تھا۔
آگ نے ریلوے سٹیشن میں قائم معروف میوزیم ’سٹیشن آف لائٹ‘ میں رکھی پرتگالی زبان کی دستاویزات کو تباہ کر دیا جبکہ سٹیشن کی چھت کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔