اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے کا حتمی فیصلہ آج کرلیا جائے گا ۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں سندھ حکومت اور رینجرزکے درمیان بعض معاملات پر اختلاف ہیں۔صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے،معاملات حل کرنا بھی اُسی کی ذمے داری ہے۔کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کا معاملہ اب تک حل نہ ہوسکا ۔
سندھ حکومت نے اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کے بعد مشروط اختیارات کی سمری وفاقی حکومت کو بھی بھیجی تھی۔جیو نیوز سے گفت گو میں وزار ت داخلہ کےترجمان نےبتایا کہ سندھ حکومت کی طرف سے موصول سمری پر قانون کی روشنی میں فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔ اُنہوں نےوضاحت کی کہ اس بارےمیں وزارت قانون سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔
اُدھر جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا سندھ حکومت اور رینجرزکے درمیان بعض معاملات پر اختلاف موجود ہیں۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے،معاملات حل کرنا بھی اُسی کی ذمے داری ہے۔