نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیوہ یمپشائر میں سنگین تشدد کی دھمکی کے بعد ایک درجن سے زائد اسکول بند کر دیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ناشوا ،Nashua، شہر میں دو اسکولوں کے اسٹاف اور طلبہ کو سنگین تشدد کی دھمکیاں ملی ہیں۔
ناشوا اسکولز سپرنٹنڈنٹ مارک کانریڈ کے مطابق دھمکی کے بعد انہوں نے آج اپنے تمام سترہ پبلک اسکول بند کر دیے ہیں۔ اسکول انتظامیہ دھمکی کے درست یا غلط ہونے کے تعین کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی کیلی فورنیا میں دھمکی آمیز پیغامات کے بعد تمام اسکول بند کر دیے گئے تھے۔ جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھی۔