لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کی فلم ”بدل“ 15 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
جمال شاہ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم کی دیگر کاسٹ میں فردوس جمال، ایوب کھوسو، شامل خان، بلال خٹک، افتخار قیصر اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ مائرہ خان جنہوں نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”جیسے جانتے نہیں“ سے کیا۔
اس میں جاندار ایکٹنگ پر انھیں متعدد ڈرامہ سیریلز مل گئیں۔ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہیں۔
مائرہ خان نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلمیں بھی مختلف موضوعات پر بنائی جا رہی ہیں اور فلم بین بھی انہیں پسند کر رہے ہیں۔