واشنگٹن (جیوڈیسک) اوباما نے کہا ہے کہ داعش ایسی تنظیم نہیں جو امریکہ کو تباہ کر سکے۔ ہماری حکومت کو اس سے خطرہ نہیں ہے۔ این آر ریڈیو کو انٹرویو میں کہا اسکے داعش جنگجو ہمارے لوگوں اور خاندانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، لیکن ہم انہیں شکست دینگے۔
انہوں نے کہا پیرس حملے منظم تھے۔ چھوٹے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ہے۔ انکا سراغ لگانا مشکل ہوتا ہے، لیکن پر اعتماد رہیں اس گروپ پر قابو پا لیں گے۔
شکست دینگے سینیٹر پر تنقید کی۔ صدارتی امیدوار لنڈ سے گراہم کی تجویز کی تائید کی جس میں داعش کیخلاف علاقائی فوج تشکیل دینے کا کہا تھا۔ شام میں سیف زون کا قیام ممکن نہیں۔