گجرات : انچارج بزم غلامان گھمکول شریف چوہدری افتخار احمد ملہی نے عظیم الشان میلاد ِ مصطفی ریلی کی کامیابی پر تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جن کی دن رات محنتوں سے یہ ریلی کامیاب ہوئی۔
انہوں نے انجمن خدام الصوفیا گجرات ‘ پنجاب نعت کونسل’ سٹیزن فرنٹ گجرات اور دیگر تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ریلی میں بھر پور شرکت کی۔ اور ریلی کے شرکاء کا مختلف مقامات پر استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزم غلامان گھمکول شریف اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتی رہی اور میلاد کی محفلیں منعقد ہوتی رہیں گی۔