پاکستان تحریک انصاف عوام کی آواز بن چکی ہے جو کہ دبانے سے نہیں دب سکتی۔ چوہدری شاہد محمود

Kharian

Kharian

کھاریاں: پاکستان تحریک انصاف عوام کی آواز بن چکی ہے جو کہ دبانے سے نہیں دب سکتی بلکہ دن بدن طاقتور ہو رہی ہے عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے انشاء اللہ آنے والے قومی اور جنرل الیکشن میں عوام اسی شعور کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری شاہد محمود نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق پارٹی کی ترقی اور ترویج کے لئے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن متحد ہو کر کام جاری رکھیں۔