کرم فرمایئے
Posted on December 22, 2015 By Zulfiqar Ali آپکی شاعری, شاعری
جلوہ دکھایئے عظمتوں والے
تشریف لائیے عظمتوں والے
آج میرے خوابوں میں
درشن کرایئے عظمتوں والے
خلق دیکھتے ہی بولتے
کلمہ پڑھائیے عظمتوں والے
کہیں گے روز محشر
ہمیں بچایئے عظمتوں والے
مرکز تصورر وضہ تیرا
پاس بلائیے عظمتوں والے
چاہتے ہوجدھر قبلہ
گھوم جایئے عظمتوں والے
صداہے سب کی
کرم فرمایئے عظمتوں والے
نعلین سے محبوب پیارے
عرش سجایئے عظمتوں والے
حلیمہ بولی ابھی میرے
گھر آیئے عظمتوں والے
ام معبد کہنے لگی
اور پلایئے عظمتوں والے
صدیق ناتواں تمہارا ہے
اپنا بنایئے عظمتوں والے
Muhammad PBUH
کلام: محمد صدیق پرہار