قصور (محمد عمران سلفی سے) پاکستان میڈیا کونسل ضلع قصور کا ڈی پی او قصور کو خراج تحسین، ڈی پی او قصور نے ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ کرنے کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیاکونسل ضلع قصور کا ماہانہ اجلاس مرکزی ضلعی آفس قصور میں منعقد ہواجس کی صدارت ضلعی صدر مہر دائود قصوری مرکزی نائب صدر پاکستان میڈیا کونسل چوہدری شبیر ایڈووکیٹ اور صدر پریس کلب کوٹ رادھاکشن ملک عبدالعزیز نے کی۔ اجلاس میں ممبر سازی اور بیمہ پالیسی کے حوالہ سے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے صدور کو بریفنگ دی گئی جبکہ تنظیم میں غیر فعال اور کرپٹ عناصر کو شامل نہ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
بعدازاں پاکستان میڈیا کونسل کے ممبر ایگزیکٹو کونسل پنجاب ملک عبد العزیز ،مرکزی نائب صدر چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ ،ضلعی صدر مہر دائود قصوری،ڈویژنل نائب صدر بشارت صدیقی ،ضلعی چیئر مین فیضا ن چو ہدری ،تحصیل صدر کو ٹ رادھا کشن ارشد منیر چوہدری ،تحصیل صدر قصور سردار عابد جمال ڈوگر ،تحصیل صدر پتوکی خورشید عالم ،تحصیل صدر چو نیاں علی رضا راجو ، صدر پھولنگر چو ہدری ندیم سندھو ، ضلعی سنیئر نائب صدرچو ہدری منظور قادر ،ضلعی سیکریڑی جنرل حمید قصوری ،صدر سٹی الہ آباد خبیب جتالہ ، حکیم ابراہیم ممبر سٹی کنگن پور ،چیئرمین مجلس عاملہ تحصیل کوٹ رادھاکشن شوکت رحمن، جوائنٹ سیکرٹری کوٹ رادھاکشن محمد اکرم گِل نے ڈی پی او قصو ر علی ناصر رضوی سے ایک وفد کی صورت میں ملاقات کی اور انہیں جرائم میں واضع کمی ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او قصور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے چوروں ،ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا میرا مشن ہے اور میں اپنے مشن میں کافی حد تک کامیاب ہوچکاہوں جس کی گواہی میڈیا دے رہا ہے اور میرے ساتھ اس مشن میں ضلع بھر کا میڈیا بھرپورتعاون کررہاہے۔