اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاق نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو پیپلز پارٹی نے بھی شدید رد عمل دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں ایسے معاملات خراب کرنے سے بات آگے بڑھے گی اور صورتحال مزید خراب ہو گی۔
سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دہشتگردی کے حوالے سے رینجرز کے اختیارات پر قدغن نہیں لگائی، انہوں نے استفسار کیا کہ چودھری نثار علی خان کو وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کرتے ہوئے کیوں شرم آتی ہے۔
سید خور شید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے کچھ بھی اچھا نہیں ہو گا، بلکہ صورتحال مزید خراب ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے دہشتگردی کے حوالے سے رینجرز کے اختیارات پر قدغن نہیں لگائی۔