ایس ایم سی لمنائی کے تحت سلور جوبلی تقریبات

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے 1990ء کے گریجویٹس میں تقسیم ایوارڈز کی تقریب (آج ) مورخہ 24 دسمبر 2015ء بروز جمعرات8بجے شب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

جس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے گریجویٹس کراچی پہنچ گئے ہیں تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر طارق جمیل اور ڈاکٹر ہماء شہاب کے اعلامیہ کے مطابق تقریب کا انعقاد ایس ایم سی المنائی کی سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے انعقاد کیا جارہا ہے۔

جس میں سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل 1990ء کے بیچ کو شعبہ طب میں نمایاں خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائیگا تقریب میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایس ایم سی گریجویٹس شرکت کرینگے۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر