ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت
Posted on December 23, 2015 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Amir Khan
کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے عامر خان نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور 11 جنوری تک واپس آنے اور 20 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے عدالت میں متحدہ عرب امارات جانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، ان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com