پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کیخلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کےچ یف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں 7 ججوں پر مشتمل لارجر بنچ نے احتساب کمیشن سے متعلق کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے احتساب کمیشن کے خلاف درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کیس کو خارج کر دیا، فیصلے کے مطابق احتساب کمیشن کا قیام آئینی ہے اور ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن کی تقرری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
احتساب کمیشن کے خلاف سینیٹر ستارہ ایاز اور سابق وزرا لیاقت شباب اور ضیا ء اللہ آفریدی سمیت 30 سے زیادہ درخواستوں پرہائیکورٹ نے ایک ہفتہ قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔