بغداد (جیوڈیسک) عراقی فوج نے دعوی کیا ہے کہ 72 گھنٹوں کے دوران رمادی شہر کو داعش کے قبضے سے خالی کرا لیا جائے گا۔
عراقی حکام کے مطابق رمادی شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
عراقی کاونٹر ٹیرارزم سروس کے ترجمان کا کہنا ہے سیکورٹی فورسز کی کئی اطراف سے شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی جاری ہے اور رہائشی علاقوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے، جس میں انہیں کسی سخت مزاحمت کا سامنا نہیں، 72 گھنٹوں کے دوران رمادی شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔