پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 23/12/105

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وز یراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مسیحی برادری کے مستحق افراد میں امدادی چیک دینے کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہو ئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب ، چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد ، میاں اسد حفیظ ، مشتا ق احمد، نثار احمد بلوچ، خدابخش نے شرکت کی مسیحی برادری کے 35مستحق مرد وخواتین کو 175000ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرسمس کا تہوار مسیحی بھائیوں کے لیے بھرپور خوشیوں کا دن ہے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں ہم اسی طرح سے شامل ہے جس طرح مسلمان اپنے تہواروں میں مسیحی بھائیوں کی شمولیت کودیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے سے لیکر اب تک مسیحی برادری کا اہم کردار ہے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں دشمن ہمیں کمزور کرنے اور آپس میں لڑانے کیلئے کبھی مساجد ،کبھی چرچ اور کبھی بسوں پر حملہ کرتے ہیں مگر نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی برادری سمیت بسنے والی دوسری اقلیتی برادریاں بھی پاکستان سے اتنی محبت کرتی ہیں ہم سب نے ملکر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے با حیثیت انسان ہم سب ایک دوسرے کا احترا م کرتے ہیں اور پیارومحبت سے زندگی گزارتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے مسیحی برادری کے مستحق افراد میں امدادی چیک دینے کا مقصد مستحق لوگوں کرسمس کی خوشیاں میں شامل کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) عید میلاد النبی ۖپر پیرمحل کے عوام کا جوش و خروش عروج پر، گلیاں بازار ، سرکاری عمارتوں سمیت مساجد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاوّل کی آمد کے ساتھ ہی عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں گلیوں بازاروں کا سجانے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جو گذشتہ روز اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ شہر بھر کی تمام گلیوں ، بازاروں ، مساجد سمیت سرکاری عمارات کو بھی دلہن کی طرح سجا کر لوگوں نے حضور نبی کریم ۖ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ پیرمحل شہر میں صدر بازار، مین بازار، سمیت دیگر محلوں میں سجاوٹ دیکھنے کیلئے خصوصاً لوگ جوق در جوق آتے ہیں۔ اور رات کے وقت لوگوں کارش بڑھ جاتا ہے۔ جبکہ محافل میلاد ۖ کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے، جن میں علمائے کرام حضور ۖ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہیں اور نعت خوان حضرات ثنا خوانی کرتے اور درودو سلام کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) قطبیہ خاندان سیاسی اور روحانی اعتبار سے کسی تعارف کا محتاج نہیں تحصیل کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے میرے دادا پیر سید اسرار حسین شاہ اور میرے والد پیر سید ابرار حسین شاہ کی کاوششیں کسی سے پوشید ہ نہیں جب کہ تحریک آزادی پاکستان میںمیر ے آباو اجداد کا کردار بھی عوام کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے پی پی 89 کے ٹکٹ ہو لڈر سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے منتخب کونسلر چوہدری عبدالغفار کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سیاست میں قدم رکھا اور 6جنوری کو عوام شیر کے نشان ہر مہر یں لگا کر مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر رانا وارث خان ، سید منظر عباس شاہ ، چوہدری خالدسردار، چوہدری امان اللہ ، مہر ممتاز دولتانہ، ساجد کھتیران ، حاجی سردار محمد، اسرار احمد پھلوری ، مشتا ق احمد سعیدی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نا معلوم چورمریدین سے ملنے آئے پیر کی کار چوری کرکے فرار ہو رہے تھے کہ شورکوٹ روڈ تیررفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی چور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تفصیل کے مطابق محلہ لوئر کالونی میں مجاہدحسین کے گھر سمندری سے مہمان پیر سید فضل الحسن شاہ آئے تھے کہ گاڑی باہر گلی میں کھڑی کرکے اند ر سویا گئے نامعلوم چور گاڑی کو چور کرکے لے گئے چور گاڑی چوری کرکے شورکوٹ روڈ پر 20 پل کے قریب موڑ کاٹ ہو ئے تیزرفتار ی کے باعث گاڑی الٹ گئی جس پر نامعلوم چور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی۔

Pir Mahal News Image Highlights

Pir Mahal News Image Highlights

Pir Mahal News Image Highlights

Pir Mahal News Image Highlights

Pir Mahal News Image Highlights

Pir Mahal News Image Highlights