مسلمان مخالف ٹویٹس، پورٹوریکا کی حسینہ اعزاز سے محروم

Puerto Rico

Puerto Rico

نیویارک (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں حال ہی میں مس امریکا منتخب ہونے والی پیورٹوریکن حسینہ ڈسٹنی ویلاز سے مسلمان مخالف ٹویٹس پر اس کا اعزاز واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 20 سالہ ڈسٹنی ویلاز نے فلمساز اور سیاسی کارکن مائیکل مور کے ٹویٹر ہیش ٹیگ پر متعدد بار براہ راست اسلام اور مسلمان مخالف ٹویٹس پوسٹ کیں جس میں مس پیورٹوریکو ڈسٹنی ویلاز نے کہا کہ مسلمان دہشتگرد ایجنڈا رکھتے ہیں۔

اس کی ٹویٹس کا مس امریکا آرگنائزیشن نے فوری نوٹس لیا اور اس سے اس کا اعزاز واپس لے لیا۔ ڈسٹنی ویلازکے ٹوئیٹس اور ٹوئیٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔