تربت (جیوڈیسک) دہشت گردوں کو ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ مہنگی پڑ گئی، جوابی آپریشن میں کالعدم تنظیم کے نو شر پسند مارے گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق، تربت کے مختلف علاقوں میں ایف سی کے اہلکار چیک پوسٹس قائم کرنے پہنچے تو ڈرکچہ، بلنگور اور زرین دشت میں شر پسندوں نے فائرنگ کر دی۔
ایف سی نے دو روز تک بھرپور جوابی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دو ایف سی اہلکار شہید اور لیفٹیننٹ کرنل ہارون زخمی ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق تحصیل دشت کے علاقے ڈرکچہ، بلنگور اور زرین دشت کو کلیئر کرنے کے بعد ایف سی نے اپنی پوسٹ قائم کر لی ہے۔