ایتھنز (جیوڈیسک) یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ بحیرہ ایچین میں پناہ گزنیوں کی کشتی ڈوبنے سے 7 بچوں سمیت 13 مہاجرین ڈوب گئے جبکہ 15 کو بچا لیا گیا تاہم ایک لاپتا شخص کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ،کشتی پر 29 افراد سوار تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موسم خراب نہیں تھا ایسا حادثات کی بڑی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی ہے۔