جہانیاں میں مسافر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق

Accident

Accident

جہانیاں (جیوڈیسک) مخدوم رشید میں اڈا نوکسی کے قریب مسافر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

جہانیاں میں ملتان روڈ پر اڈا نوکسی کے قریب قصور سے ملتان جانے والی مسافر بس دھند اور تیز رفتاری کے باعث مخاف سمت میں آنے والی وین سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کی شناخت 25 سالہ عمران ، 23 سالہ مظفر، 32 سالہ یوسف ، 52 سالہ عبدالغفار اور35 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔