تلہار (نمائندہ) ملک بھر کی طرح تلہار میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و عقیدت اور شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں پکے والی مسجد ، نورانی، بلال سمیت شہر بھر کی مساجد گلیوں اور نجی مکانات پر سبز پرچم اور برقی قمقوں کی بہار نظر آئی درود و سلام ، نعت اور میلاد کی محافل کا سلسلہ معمول مطابق جاری جبکہ مرحبا یا مصطفی کے نعروں سے بچے بڑے اور جوانوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے بارہ ربیع الاول کی مرکزی ریلی مدینہ مسجد کچھی محلہ سے نکالی گئی۔
جو سینما روڈ ، ریلوی اسٹیشن، شہید بینظیر چوک، اللہ والہ چوک، پرانی مارکیٹ، بدین اسٹاپ سمیت مختلف راستوں کا گشت کرتے بلال مسجد تھانے والی مسجد پر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے مختلف جگہوں پر خطاب کرتے سنی تحریک کے رہنما حافظ محمد سموں ، مولوی ایوب ھنگورو، حافظ قربان علی جت، مولوی سعید احمد دل، حافظ عبدالقدوس سموں و دیگر نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے سب سے بڑی عید کا دن ہے۔
جو آقا کی ولادت ہوئی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا سے ظلمت کے اندھیروں کو ختم کرکے امن و سلامتی کے چراغ روشن کئے ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے آج کا دن ہمارے لئے عیدوں سے بڑہ کر ہے اس مدینے کے تاجدار کی سنتوں پر عمل کرکے ہم اپنی حقیقی منزل با آسانی حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے تھے پولیس اور رینجرز نوجوانوں نے ریلی کے ساتھ شہر کا گشت کیا۔